سکول میں لڑکی لڑکے کو دیکھ لیتی تو استانی ڈانٹ پلا دیتی:نورے ذیشان

سکول میں لڑکی لڑکے کو دیکھ لیتی تو  استانی ڈانٹ پلا دیتی:نورے ذیشان

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ نورے ذیشان کے مطابق وہ جس سکول میں پڑھتی تھیں، وہاں اگر کوئی لڑکی صرف ایک نظر لڑکے کو دیکھ لیتیں تھیں۔۔۔

 تو بھی استانی ڈانٹ پلا دیتی تھیں۔ وائرل مختصر ویڈیو میں نورے ذیشان نے بتایا کہ عام طور پر کسی بھی لڑکی اور لڑکے کے دل میں ابتدائی طور پر کوئی غلط فہمی نہیں ہوتی، ان کے ایک دوسرے سے متعلق خیالات برے نہیں ہوتے لیکن دوسروں کے طعنوں کے بعد وہ غلط بن جاتے ہیں۔ انہیں بار بار طعنے دینے اور سمجھانے کے بعد ان کے دل میں غلط خیالات آتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں