کیٹی کے کنسرٹ میں ٹروڈو کی شرکت، قربت کی افواہیں تیز
مونٹریال (آئی این پی)امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے کنسرٹ میں کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی شرکت مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، خوشگوار لمحات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو حال ہی میں کیٹی پیری کے مونٹریال میں ہونے والے کنسرٹ میں اپنی 15 سالہ بیٹی ایلا گریس کے ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں کی افواہوں نے زور پکڑلیا ہے ۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جسٹن ٹروڈو سٹیج پر کیٹی پیری کی پرفارمنس سے کافی متاثر اور محظوظ دکھائی دے رہے تھے ۔ کچھ دن قبل ٹروڈو اور کیٹی پیری ایک ریسٹورنٹ میں غیر متوقع ملاقات میں ایک ساتھ دیکھے گئے تھے ۔