فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم پر خاموشی اختیار کرنا ناانصافی:سونی رازدان
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اداکارہ سونی رازدان نے فلسطین میں جاری مظالم کے حوالے سے آواز بلند کی ہے۔
سونی نے انکشاف کیا کہ ان کے نانا، جو جرمن شہری تھے ، ہٹلر کے دور حکومت میں نازی حکومت کی مخالفت میں ایک خفیہ اخبار چلاتے تھے ۔ اس جرات کی پاداش میں انہیں شدید اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ سونی نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف کہا کہ خاموشی اختیار کرنا ناانصافی کے وقت جرم کے مترادف ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا جلد انصاف کا ساتھ دے گی۔