فواد خان کی طویل وقفے کے بعد گلوکاری میں شاندار واپسی
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان نے ایک طویل وقفے کے بعد گلوکاری کی۔۔
دنیا میں شاندار انداز میں واپسی کی ہے ،فواد خان، جنہوں نے راک بینڈ ای پی (Entity Paradigm) کے ساتھ اپنی گلوکاری کا آغاز کیا تھا، اب ویلو ساؤنڈ سٹیشن کے پلیٹ فارم سے ایک نیا نغمہ ‘‘پروانہ’’ لے کر سامنے آئے ہیں۔یہ نغمہ محبت، دھوکے اور پچھتاوے کے جذبات پر مبنی ہے ، جس میں فواد خان نے ایک ایسے عاشق کا کردار ادا کیا ہے جو بارش میں بھیگی یادوں کے ساتھ اپنے ماضی کی غلطیوں پر پشیمان دکھائی دیتا ہے ۔گانے کی ویڈیو دل کو چھو لینے والی ہے ، اور بارش کے پس منظر میں عکس بند مناظر اسے اور بھی جذباتی بنا دیتے ہیں۔ گانے کی پیشکش مشہور ہدایتکار بلال لاشاری نے کی ہے ، اور فواد خان نے اپنے مخصوص انداز اور بے مثال اداکاری سے اس گانے میں جان ڈال دی ہے ،مداحوں کی جانب سے اس گانے کو بھرپور سراہا جا رہا ہے ۔