51سالہ بھارتی اداکار کلابھاون نواس کی ہوٹل سے لاش برآمد

51سالہ بھارتی اداکار کلابھاون  نواس کی ہوٹل سے لاش برآمد

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے 51 سالہ معروف اداکار کلابھاون نواس چل بسے ۔

 میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار کی لاش کوچی میں ان کے ہوٹل کے کمرے سے ملی، وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے کوچی میں موجود تھے ۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو شیڈول کے مطابق کمرہ خالی کرنا تھا تاہم چیک آؤٹ نہ ہونے پر ہوٹل اسٹاف نے کمرہ چیک کیا تو اداکار بے ہوش پائے گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں