خاندانی رشتے ہی اصل سکون ہیں:زارا نور عباس
کراچی(شوبزڈیسک ) اداکارہ زارا نورعباس نے مشترکہ خاندانی نظام (جوائنٹ فیملی سسٹم)کی بھرپورحمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پھر سے اس روایت کو اپنانے کی ضرورت ہے۔
یہی تنہائی، عدم تحفظ اورمعاشرتی خلا کا بہترین حل ہے ۔انہوں نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی میں جوائنٹ فیملی کا کردار بہت اہم رہا ہے ، خاندانی رشتے ہی اصل سکون ہیں،ماضی میں جب خاندان قریب قریب رہا کرتے تھے توبچوں کی پرورش میں ایک دوسرے کا بھرپورساتھ ہوتا تھا۔