شیراز اپل نے اے آر رحمان کو استاد قرار دے دیا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی گلوکار شیراز اپل نے بھارتی لیجنڈری گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کو اپنا استاد قرار دے دیا۔۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار شیراز اپل نے کہا کہ آج بھی اے آر رحمان مجھے بلائیں گے تو میں چلا جاؤں گا کیونکہ ان سے میرا رشتہ دونوں ممالک کے تعلقات سے بڑھ کر ہے وہ ایک مسلمان اور میرے استاد ہیں۔میرا آڈیشن انہیں پسند آیا پھر تقریباً 3 سے 4 ماہ بعد انہوں نے مجھے گانے ‘شاکالاکہ شاکالاکہ’ کے لیے برطانیہ بلا لیا۔