بیٹے کی رنگت پر تنقید،بھارتی اداکارہ کاقانونی کارروائی کا فیصلہ
ممبئی(شوبز ڈیسک ) بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور ڈرامے میں گوپی بہو کا کردار نبھانے والی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے اپنے 7 ماہ کے بیٹے کی رنگت پر تنقید کرنے۔۔
والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیوولینا کا کہنا تھا کہ میری خاموشی کو لوگوں نے کمزوری سمجھا، ٹرولرز نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، ٹرول کرنے والے بھول جاتے ہیں کہ نسل پرستی ایک جرم ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اس سلسلے میں سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے اور ان کے بیٹے کی رنگت کا مذاق بنانے والوں کے اسکرین شاٹس ان کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔اداکارہ کے مطابق وہ ان تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی جنہوں نے ان کے بیٹے کو ٹرل کیا اور ان کے جذبات مجروح کیے ۔