ماہرہ خان کی ساڑھی کیلئے بھاؤ تاؤ کرتے ویڈیو وائرل

ماہرہ خان کی ساڑھی کیلئے بھاؤ تاؤ کرتے ویڈیو وائرل

کراچی (آئی این پی) اداکارہ ماہرہ خان کو کراچی کے مقامی بازار میں سادگی سے ساڑھیاں خریدتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں ماہرہ خان کو کلفٹن کی مارکیٹ میں سبز ساڑھی کے لیے بھاؤ تاؤ کرتے دیکھ سکتے ہیں۔ ماہرہ ہنستے اور مسکراتے دکاندار سے ساڑھی کے لیے بھاؤ تاؤ کررہی ہیں تاہم بات نہ بننے پر خریداری کئے بغیر ہی چلی جاتی ہیں جبکہ دکاندار اداکارہ کو پیچھے سے آواز دیتا رہ جاتا ہے ۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے گوکہ اس میں ان کی آواز واضح نہیں ہے تاہم وہ ریڑھی والے سے ایک امرود مانگ رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں