20 سال قید کا خدشہ، امریکی ریپر ڈیڈی کی ٹرمپ سے معافی کی درخواست

20 سال قید کا خدشہ، امریکی ریپر ڈیڈی کی ٹرمپ سے معافی کی درخواست

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)55 سالہ امریکی ریپر اور ریکارڈ پروڈیوسر شان کومبز عرف ‘ڈیڈی’ کو فحاشی سے متعلق کیس میں سخت سزا کا سامنا ہے۔

 اسی لیے انہوں نے اپنے وکلا کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی کی درخواست کی ہے ۔ڈیڈی اس وقت فحاشی سے متعلق ایک کیس میں قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں ممکنہ طور پر 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ریپر پر الزام ہے کہ انہوں نے کچھ خواتین کو پیسوں کے عوض سفر کروا کر جنسی سرگرمیوں کے لیے مجبور کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں