سوشل میڈیا پر اپنے بارے پڑھنا مشکل ہوتا ہے :طوبیٰ انور

سوشل میڈیا پر اپنے بارے  پڑھنا مشکل ہوتا ہے :طوبیٰ انور

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ طوبیٰ انور نے ٹرول کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو تنبیہ کی ہے۔

ان دنوں اداکار آغا علی اور طوبیٰ انور ڈرامہ سیریل مہرہ میں دکھائی دے رہے ہیں ۔ایک انٹرویو میں طوبیٰ انور نے کہا کہ لاکھوں میں فالوورز ہونے کی وجہ سے بہت لوگ ہمیں دیکھ رہے ہوتے ہیں، لوگ بہت کچھ لکھتے ہیں جسے پڑھنا اور قبول کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں، ایسی ایسی نامناسب باتیں لوگ لکھ دیتے ہیں جو کوئی بھی اپنے بارے میں پڑھنا نہیں چاہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں