سشمیتا سین نے اپنی والدہ کو راک سٹار اور اپنا ہیرو قرار دیدیا
ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی والدہ سبھرا سین کو راک سٹار اور اپنا ہیرو قرار دے دیا۔سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے ماں! میں ہمیشہ خدا کی شکر گزار رہوں گی کہ۔۔۔
اس نے مجھے آپ جیسا انمول تحفہ دیا۔ یہ کتنا خوبصورت آشیرواد ہے ۔ ہمیشہ آپ کی صحت اور خوشی کے لیے دعاگو! کیا راک سٹار ہیں آپ، میری ہمیشہ کی ہیرو! اپنے پسندیدہ شہر میں سالگرہ کا مزہ لو، برتھ ڈے گرل! میں آپ سے بے حد محبت کرتی ہوں۔