کالج میں شاہ رخ کی جونیئر فلموں میں انکی ماں بنی:شیبا
ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ شیبا چڈھا نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کالج میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جونیئر تھیں۔۔
، مگر فلموں میں انہوں نے شاہ رخ خان کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے ۔ایک انٹرویو میں شیبا چڈھا نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 میں بننے والی فلم رئیس اور 2018کی فلم ‘‘زیرو’’میں بھی کام کیا، جہاں انہوں نے کنگ خان کی ماں کا کردار نبھایا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان ان سے آٹھ سال بڑے ہیں اور کالج میں ان کے سینئر تھے ۔اداکارہ نے بتایا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں 30 سالہ خواتین کو بھی بڑی عمر کے اداکاروں کی ماں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جوکہ عجیب ہے ۔