ڈینیس گوف کی فنکاروں سے غزہ کیلئے آواز بلند کرنیکی اپیل

 ڈینیس گوف کی فنکاروں سے  غزہ کیلئے آواز بلند کرنیکی اپیل

ڈبلن(این این آئی)آئرش اداکارہ ڈینیس گوف نے برطانیہ میں مارچ فار غزہ میں شرکت کے بعد ساتھی فنکاروں اور ۔۔

دیگر عوامی شخصیات سے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے ۔انسٹاگرام پر پیغام میں ڈینیس گوف نے بتایا کہ انہیں فلسطین اظہارِ یکجہتی مہم کی جانب سے خطاب کی دعوت ملی،میری وہاں موجودگی کا مقصد صرف یہ تھا کہ بااثر شخصیات کو ترغیب دی جائے کہ وہ بولیں، میں سمجھتی ہوں کہ ڈر موجود ہے ، لیکن یہ ہماری تاریخ کا سب سے تاریک لمحہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں