پریم سندری میں جھانوی کپور کی کاسٹنگ پر ملیالم اداکارہ کا اعتراض
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی فلم پریم سندری میں اداکارہ جھانوی کپور کی کاسٹنگ پر ملیالیم اداکارہ اور گلوکارہ پویترا مینن نے اعتراض کردیا۔فلم کا ٹریلر سامنے آیا ہے۔۔۔
جس پر ادکارہ نے پوسٹ کی، جسے بعد ازاں ڈیلیٹ کردیا، پوسٹ میں سوال اٹھایا گیا کہ جھانوی کپور اتنی محنت کیوں کررہی ہیں؟انہوں نے فلم میں جھانوی کپور کے لہجے کی نشاندہی بھی کی اور فلم میں ان کی کاسٹنگ پر سوال بھی اٹھایا، ساتھ ہی بالی ووڈ کی کاسٹنگ روایات پر تنقید کی۔