عاجزی اور جھکنا بہت خوبصورت ہوتا ہے :نادیہ جمیل

عاجزی اور جھکنا بہت  خوبصورت ہوتا ہے :نادیہ جمیل

کراچی (آئی این پی)اداکارہ نادیہ جمیل کہتی ہیں کہ کینسر کی بیماری نے مجھے بتایا کہ عاجزی اور جھکنا بہت خوبصورت احساس ہوتا ہے ۔

 ایک انٹرویو میں نادیہ نے کہا کہ وہ جب کینسر سے لڑ رہی تھیں تو اسی دوران کووڈ کی وجہ سے سخت ترین لاک ڈاؤن تھا اس لئے کینسر تنہائی میں کاٹا،بیماری نے ہی مجھے یہ احساس دلایا کہ کسی نے تمہارا ٹھیکہ نہیں لے رکھا سوائے اللہ کی ذات کے کوئی نہیں۔ کیمیو ہوئی بال ، ناخن ، بھنویں ، پلکیں بالکل ختم ہوگئے تو خیال یہ آیا کہ یہ نادیہ جمیل ہے ، اس سے میرا تکبر ٹوٹ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں