بھارتی اداکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
ممبئی (آئی این پی)بھارتی ٹی وی اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ نئی دہلی پولیس نے اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
خاتون کے مطابق ان کی اداکار سے انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی جس کے بعد اسے آشیش کے ایک دوست کے گھر پارٹی میں بلایا گیا اور وہاں ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ مذکورہ خاتون کی جانب سے درج مقدمے میں اداکار آشیش، ان کے دوست، دوست کی بیوی اور 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ زیادتی صرف آشیش کپور کی جانب سے کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ زیادتی کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی تھی ۔ آشیش کپور کی جانب سے الزامات کو مسترد کر دیا گیا ہے ۔