فلم کے دوران ڈائریکٹر نے ہراساں کیا اور بیڈ تک آگیا:فرح خان
لاہور(شوبز ڈیسک)فرح خان کو بالی ووڈ میں ایک فلم میکر نے ہراساں کیا۔ فرح نے ایک شو میں اعتراف کیا کہ ایک فلم کے دوران ڈائریکٹر نے انہیں جنسی ہراساں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں اس ڈائریکٹر کی فلم میں کوریوگرافی کررہی تھی، اسی دوران میں اپنے کمرے میں گئی اور بستر پر بیٹھی تھی، وہ فلم ساز گانے پر گفتگو کرنے میرے کمرے میں آیا اور بالکل پاس بیٹھ گیا۔فرح خان نے مزید کہا کہ اس نازیبا حرکت پر مجھے فوری طور پر اسے اپنے کمرے سے نکالنا پڑا۔