اداکاراؤں کی طرح مرد اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں: ایاز سموں
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی اداکار ایاز سموں نے اعتراف کیا ہے کہ اداکاراؤں کی طرح مرد اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں۔۔۔
نجی ٹی وی کے شو میں ایاز نے اپنی اصل عمر بتاتے ہوئے کہا کہ گوگل پر میری عمر بالکل ٹھیک ہے ، میں 38 سال کا ہوں اور اسے میں نے کبھی نہیں چھپایا۔ اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ‘ میں کوئی خاص ڈائٹ یا ورک آؤٹ فولو نہیں کرتا، سب کچھ کھاتا ہوں لیکن کم مقدار میں کھاتا ہوں۔