اے آئی ،انسانوں کی موسیقی میں فرق کرنا نا ممکن:سروے

اے آئی ،انسانوں کی موسیقی میں فرق کرنا نا ممکن:سروے

پیرس(شوبز ڈیسک) مصنوعی ذہانت سے تیار موسیقی اور انسانوں کی بنائی ہوئی موسیقی میں فرق کرنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔۔۔

 سروے کمپنی اپسوس نے فرانس کی سٹریمنگ پلیٹ فارم ‘ڈیذر’ کیلئے کیے گئے ایک سروے میں 9 ہزار افراد کواے آئی سے تیار کردہ موسیقی کے 2 اور انسانی تخلیق کردہ ایک موسیقی سنائی گئی۔ڈیذر کے مطابق ‘97 فیصد لوگ اے آئی سے مکمل طور پر تیار کردہ اور انسانوں کی بنائی گئی موسیقی کے درمیان فرق نہیں بتا سکے ۔یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں پہلی بار موسیقی کا گانا، جس میں مرد گلوکار کی آواز مصنوعی ذہانت سے تخلیق کی گئی تھی، چارٹ میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔ ڈیذر کے سی ای او الیکسس لانترنیئر نے کہا کہ سروے کے نتائج واضح کرتے ہیں کہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ جو سن رہے ہیں وہ انسان نے بنایا ہے یا اے آئی نے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں