علی طاہر کا والد کو گردے کے کینسر کی تشخیص کا انکشاف
لاہور (آئی این پی)اداکار علی طاہر نے والد کو گردے کے کینسر کی تشخیص کے بارے میں انکشاف کیا ہے ۔ ایک پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ 2006 میں والد کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور۔۔۔
یہ خبر ہمیں مغرب کے وقت ملی تھی ،آپ تصور کر سکتے ہیں کہ یہ سننے کے بعد کھانے کی میز کا کیسا منظر ہوگا تاہم والد نے فیصلہ کیا کہ وہ اگلے دو دن میں سرجری کروا لیں گے ، ہمارے ذہن میں یہ خیال بھی آ رہا تھا کہ یہ ہمارا والد کے ساتھ آخری ڈنر ہو سکتا ہے لیکن شکر ہے آپریشن کامیاب رہا اور والد کا ایک گردہ نکال دیا گیا۔