ہریتک روشن کے پوسٹرز کمرے میں لگائے تھے :کریتی سینن
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی فلم ‘‘ہیروپنتی’’ کی ریلیز کے بعد انہیں بالی ووڈ سپر سٹار ہریتک روشن کا فون آیا تھا۔۔۔۔
سینن نے بتایا کہ ریتک روشن وہ واحد اداکار ہیں جن کے پوسٹرز انہوں نے اپنے کمرے میں لگائے تھے ۔اداکارہ نے اپنے فین گرل لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب ہیروپنتی ریلیز ہوئی تو ٹائیگر شروف نے خاص طور پر ریتک روشن کے لیے فلم کی سکریننگ رکھی تھی، مگر مجھے اس کا علم نہیں تھا۔ میں سو رہی تھی کہ رات کے دو بجے میرا فون بجا، جس پر نامعلوم نمبر تھا۔ کریتی نے مزید بتایا کہ جب میں نے ٹرو کالر چیک کیا تو اس پر Hrithik لکھا تھا۔ مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ واقعی وہ مجھے کال کر رہے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ سے ہریتک روشن کی مداح رہی ہیں۔