بھارتی فلم شعلے 50برس بعد نئے اختتام کیساتھ ریلیز کیلئے تیار
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کی شہرہ آفاق فلم ‘شعلے ’ 50 برس بعد نئے اختتام کے ساتھ اگلے ماہ ریلیز کی جائے گی۔۔۔۔
ماضی میں فلم کے ڈائریکٹر رمیش سپی کو ملک میں ایمرجنسی کے باعث مجبوری کے تحت فلم کا اختتام تبدیل کرنا پڑا تھا۔ رمیش سپی کے مطابق فرق زیادہ نہیں ہے ، بس اصل اختتام میں ٹھاکر گبر کو مار دیتا ہے ۔ لیکن جو ورژن گزشتہ 50 سال سے چل رہا ہے ، اس میں ٹھاکر کو پولیس افسر روک دیتا ہے کہ تم خود قانون کے رکھوالے ہو، اس لیے قانون اپنے ہاتھ میں لینا درست نہیں۔