سینئر پاکستانی اداکارہ بینا مسرور انتقال کرگئیں

سینئر پاکستانی اداکارہ  بینا مسرور انتقال کرگئیں

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 67 برس تھی، یہ خبر ان کے بیٹے اداکار پارس مسرور نے انسٹاگرام پر سٹوری کے ذریعے شیئر کی۔

بینا مسرور نے بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں جیسے معروف ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے ۔وہ ڈاکٹر بیدل مسرور کی اہلیہ تھیں اور سندھ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہیں۔ پارس مسرور نے اپنی والدہ کی مغفرت کے لیے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں