گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 25 ویں برسی 23 دسمبر کو منائی جائیگی

 گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 25 ویں برسی 23 دسمبر کو منائی جائیگی

لاہور(شوبزڈیسک)برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 25 ویں برسی 23 دسمبر کو منائی جائے گی۔

ان کے مداح انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کریں گے میڈم نور جہاں کی برسی کے حوالے سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام نشر کریں گے ۔ملکہ ترنم نور جہاں21ستمبر 1926ء کو عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں اور23دسمبر 2000ء کو74برس کی عمرمیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں