اصل خوبصورتی مثبت سوچ سے آتی ہے :مادھوری ڈکشٹ

  اصل خوبصورتی مثبت سوچ سے آتی ہے :مادھوری ڈکشٹ

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 58 سال کی عمر میں اپنی خوبصورت اور چمکدار جلد کا راز بتا دیا۔۔۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ جتنی مرضی سکن کیئر کر لو، لیکن جب تک اندر سے مثبت سوچ، سکون اور زندگی کو دیکھنے کا اچھا زاویہ نہیں آئے گا تب تک اصل خوبصورتی نہیں آتی، خوبصورتی اندر سے آتی ہے اور اس پر بھی محنت کرنی پڑتی ہے ، صرف چہرے پر لوشن لگانے سے کچھ نہیں ہوتا۔مادھوری نے بتایا کہ زندگی کو دیکھنے کا میرا انداز ہمیشہ مثبت رہا ہے ، میں ہر چیز میں مثبت پہلو دیکھتی ہوں، کسی کے بارے میں منفی نہیں سوچتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں