خالد العامری اور اداکارہ سنینا کی منگنی کی خبریں مزید زور پکڑنے لگیں
لاہور(شوبزڈیسک )دبئی سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر خالد العامری اور تامل اداکارہ سنینا کی منگنی کی خبروں نے مزید زور پکڑ لیا۔۔۔
انسٹاگرام پر خالد العمری نے گزشتہ دنوں اپنی سالگرہ کی تصاویر ‘ایک یاد گار شام، الحمدللّٰہ’ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں اماراتی انفلوئنسر کی خاتون کا ہاتھ تھامے تصور نے خاصی توجہ حاصل کی، خاتون کے لباس پر غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ تامل اداکار سنینا ہیں۔