ماڈلز لنڈے سے چیزیں ڈھونڈ نے میں ماہر ہوتی ہیں:نادیہ حسین

ماڈلز لنڈے سے چیزیں ڈھونڈ نے میں ماہر ہوتی ہیں:نادیہ حسین

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے پاکستانی سیلیبریٹیز کے لنڈا بازار سے خریداری کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔۔۔

 ایک انٹرویو کے دوران نادیہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا ماڈلز اور سیلیبریٹیز لنڈا بازار سے بہترین چیزیں تلاش کرکے خریداری میں ماہر ہوتے ہیں؟نادیہ حسین نے اس رجحان پر کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ بھی لنڈا سے سامان خریدتی ہے ۔،ماڈلز کے بارے میں یہ بات درست ہے کہ وہ لنڈا بازار سے بہترین چیزیں ڈھونڈنے میں ماہر ہوتی ہیں اور اکثر بہترین ڈیزائنر کے کپڑے مل جاتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں