امریکی سٹار کائلی جینر کا اپنے گھر کے آسیب زدہ ہونے کا انکشاف
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی میڈیا سٹار اور بزنس وومن کائلی جینر نے اپنے گھر سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے ، جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔
مشہور ریئلٹی شو دی کارڈیشینز کے سیزن 7 کی تازہ قسط میں کائلی جینر نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر میں مافوق الفطرت مخلوق کے اثرات ہیں اور وہاں عجیب و غریب آوازیں سنائی دیتی ہیں۔شو کے دوران کائلی نے بتایا کہ انہیں اپنے گھر کے معاملے پر واقعی مدد کی ضرورت ہے ،ابتدا میں دیواروں سے زور زور کی آوازیں آنا شروع ہوئیں، جیسے کوئی چیز ٹکرا رہی ہو یا گر رہی ہو۔