راحت فتح علی خان کے بیٹے کی پرفارمنس پر شدید تنقید
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان آئیڈل میں راحت فتح علی خان کے بیٹے کی پرفارمنس سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئی۔۔
پاکستان آئیڈل کی حالیہ قسط میں راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شاہ زمان نے استاد نصرت فتح علی خان کا شہرۂ آفاق کلام ‘کسے دا یار نہ بچھڑے ’ پیش کیا تاہم پرفارمنس کو سوشل میڈیا پر ملا جلا نہیں بلکہ زیادہ تر منفی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا، صارفین نے ان کی گائیکی پر سخت تنقید کی اور مختلف تبصروں میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘بالکل فضول پرفارمنس۔