ساجد خان شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار، سرجری کردی گئی
ممبئی (این این آئی)ممبئی میں شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی ہونیوالے ہدایتکار ساجد خان کی سرجری کر دی گئی۔۔۔
55 سالہ ساجد خان ایکتا کپور کے ایک پراجیکٹ کے سیٹ پر موجود تھے کہ اس دوران ان کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا، جس کے بعد فوری طور پر سرجری کی ضرورت پیش آئی۔ساجد خان کی بہن فلم ساز و کوریوگرافر فرح خان نے تصدیق کی کہ ساجد خان کی سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی وہ اب بالکل ٹھیک ہیں۔