زوبین گرگ کیس،منیجر نے لالچ میں قتل کی سازش کی، تفتیشی حکام
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ گلوکار زوبین گرگ کی موت کے معاملے میں تفتیش کی پرتیں آہستہ آہستہ کھل رہی ہیں۔
ایس آئی ٹی نے عدالت میں بتایا ہے کہ زوبین کے سابق منیجر اور مرکزی ملزم سدھارتھ شرما نے گلوکار کی رقم کا غبن کیا اور تقریباً 1.10 کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری ایک چھوٹے گاؤں میں مہابیر ایکوا واٹر پلانٹ میں کر دی۔ تفتیش کے مطابق، یہ مالی فائدہ زوبین گرگ کے قتل کے پیچھے بنیادی وجہ اور منصوبہ بندی کی اصل بنیاد تھی۔