ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا:ہمایوں اشرف

ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگنے سے  زخمی ہو گیا تھا:ہمایوں اشرف

لاہور(این این آئی)اداکار ہمایوں اشرف نے کہا ہے کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا لیکن اپنا موبائل بچا لیا ۔

ایک انٹر ویو میں ہمایوں اشرف نے بتایا کہ میں نے نیا موبائل فون لیا تھا جو کافی قیمتی تھا ،ایک روز ڈاکو نے روک لیا ،ہاتھا پائی کے بعد ڈاکو فائرنگ کرتے دوسرے ڈاکو کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ جب ڈاکو فرار ہوگئے تو کوئی شخص میرے پاس آیا اور خیریت دریافت کرنے لگا میں نے اس سے کہا کہ ٹھیک ہوں لیکن تھوڑی دیر بعد دیکھا تو میری پینٹ خون سے بھر چکی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں