بھارتی گلوکار اور اداکار پرشانت تمانگ انتقال کر گئے

بھارتی گلوکار اور اداکار  پرشانت تمانگ انتقال کر گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک)مشہور بھارتی گلوکار اور اداکار انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح پرشانت تمانگ نئی دہلی میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے ۔

پرشانت تمانگ کی عمر 43 برس تھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت فالج کے باعث ہوئی۔ انکے اچانک انتقال پر موسیقی کی دنیا گہرے صدمے کا شکار ہے ۔ پرشانت تمانگ نے مقبول ریئلٹی شو انڈین آئیڈل سیزن 3 جیت کر شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے گلوکاری اور اداکاری دونوں میں کام کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں