کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی مگر بہت جاندار تھا:فیصل قریشی

کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی  مگر بہت جاندار تھا:فیصل قریشی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی ضرور تھا، مگر بہت جاندار تھا۔

فیصل قریشی نے کہا کہ میں کسی بھی ڈرامے کو سائن کرتے ہوئے سب سے پہلے سکرپٹ دیکھتا ہوں۔ سکرپٹ اچھا لگے تو ایک ہی رات میں پڑھ لیتا ہوں، ورنہ میں آدھے گھنٹے میں پڑھ کر واپس کردیتا ہوں۔ ناظرین نے میرے کریکٹر کو برا بھلا کہا لیکن میری پرفارمنس کی تعریفیں کی۔ ڈرامے کی کہانی کامران اور سحر کے علاوہ پوری نہیں ہوسکتی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں