شاہد کپور کی نئی فلم ’او رومیؤ‘ مشکلات کا شکار

شاہد کپور کی نئی فلم ’او رومیؤ‘ مشکلات کا شکار

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی نئی فلم ‘او رومیو’ اپنی ریلیز سے پہلے ہی قانونی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔۔۔

شاہد کپور کی آنے والی فلم ‘او رومیؤ’ کے خلاف ایسے شخص کی بیٹی کی جانب سے فلم سازوں کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے جسے فلم کی کہانی کا ممکنہ حقیقی کردار قرار دے رہے ہیں۔حسین اُسترا کی بیٹی سنوبر شیخ نے فلم کے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس ارسال کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فلم میں ان کے والد کی منفی تصویر کشی کی جاسکتی سنوبر شیخ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ان کے تحفظات دور نہیں کیے جاتے ، فلم کی ریلیز کو روکا جائے یا منسوخ کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں