شادی میں باہمی احترام سب سے زیادہ ضروری:صبیحہ ہاشمی
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ صبیحہ ہاشمی نے نوجوان جوڑوں کیلئے قیمتی مشورے دئیے ۔
حال ہی میں صبیحہ ہاشمی نے ایک یوٹیوب شو میں نوجوان جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ شادی برابری کی بنیاد پر قائم رشتہ ہے ، مگر اس میں باہمی احترام سب سے زیادہ ضروری ہے ، اگر میاں بیوی ایک دوسرے کی عزت نہ کریں تو رشتہ متاثر ہوتا ہے ، اکثر جوڑے ایک دوسرے سے حد سے زیادہ توقعات وابستہ کر لیتے ہیں، اس لیے صبر و تحمل بہت ضروری ہے ۔