امر خان کا دھواں دار ڈانس، ویڈیو وائرل
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ امر خان کی تیمور اکبر اور حنا آفریدی کی مہندی پر دھواں دار ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مہندی کی تقریب میں ایک غیر متوقع مگر خوشگوار لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب مومن علی منشی اور امر خان ڈانس فلور پر آئے اور اپنی شاندار پرفارمنس سے تقریب کی رونق دوبالا کر دی۔مومن علی منشی نے خود انسٹاگرام پر ایک ریِل شیئر کی، جس میں وہ اور امر خان بالی ووڈ فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے مشہور گانے ‘دلی والی گرل فرینڈ’ پر رقص کرتے نظر آئے ۔