سرمد کھوسٹ کی فلم لالی برلن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب

سرمد کھوسٹ کی فلم لالی برلن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی فلم ساز اور اداکار سرمد کھوسٹ کی نئی فلم لالی کو دنیا کے بہترین فلم میلوں میں شمار ہونے والے 76ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (برلینالے ) میں عالمی پریمیئر کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے ۔

 یہ فلم فروری 2026 میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول میں پہلی بار پیش کی جائے گی۔سرمد کھوسٹ نے فلم کے عالمی پریمیئر کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا گیا، جس میں فلم کا آفیشل پوسٹر بھی جاری کیا گیا۔ لالی کا پوسٹر ایک دیسی شادی کے مکمل ہنگامے کی عکاسی کرتا ہے ۔ بارات کی بس میں فلمایا گیا منظر مختلف جذبات سے بھرپور رشتہ داروں کو دکھاتا ہے ۔ لالی کھوسٹ فلمز اور دبئی کی اینسو اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بنائی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں