فرح خان کا شاہ رخ خان کے ساتھ نئی فلم کا عندیہ
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان نے برسوں بعد بالآخر ہدایتکاری میں واپسی کا اعلان کر دیا ۔فرح خان نے یہ اعلان اپنے یوٹیوب ولاگ میں کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے کہا کہ وہ اس سال کے اختتام تک نئی فلم پر کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بی واضح کیا کہ وہ اپنے کامیاب یوٹیوب چینل کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ فرح نے مزید کہا اگر میں فلم بناؤں گی تو وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ہی ہوگی، ورنہ میں یوٹیوب پر ہی کام کرتی رہوں گی۔