بھارتی اداکار کے آر کے عمارت پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی شہر ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اداکار اور فلم ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اندھیری کے اوشیوارہ علاقے میں واقع نالندہ سوسائٹی میں 18 جنوری کو پیش آیا تھا، پولیس نے بتایا کہ کے آر کے کے نے اپنے بیان میں تسلیم کیا کہ انہوں نے اپنے لائسنس یافتہ اسلحے سے دو فائر کیے تھے ۔