اقرا عزیز اور یاسر حسین دوسری بار والدین بن گئے
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے گھر دوسرے بچے کی آمد ہوئی ہے ۔
اداکار یاسر حسین نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 24 جنوری کو انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اس خوشگوار خبر کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئی سٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔