آسمان پر بیک وقت دو سورج نمودار، شہری حیران

آسمان پر بیک وقت دو سورج نمودار، شہری حیران

ماسکو(نیٹ نیوز)روس کے جزیرے سخالین میں آسمان پر بیک وقت دو سورج نمودار ہونے کا منفرد اور دلفریب منظر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے ۔

اس غیر معمولی منظر کو مقامی افراد نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ یہ منظر دراصل قدرتی موسمیاتی عمل کا نتیجہ تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت میں دو سورج نہیں تھے بلکہ شدید سردی کے باعث فضا میں بننے والے برف کے ننھے کرسٹلز نے سورج کی روشنی کو منعکس کیا، جس سے ایک ہی سورج دو جگہوں پر طلوع ہوتا دکھائی دیا۔ اس قدرتی مظہر کو سائنسی اصطلاح میں ‘سن ڈوگ’ کہا جاتا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق جزیرہ سخالین میں درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پارہ منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ شدید سرد موسم کے باعث ایسے نایاب مناظر کا نظر آنا ممکن ہوجاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں