جنوبی افریقہ میں قدیم ترین زہریلے تیروں کی دریافت

جنوبی افریقہ میں قدیم ترین زہریلے تیروں کی دریافت

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ میں دنیا کے قدیم ترین زہریلے تیروں کی شناخت ہو گئی ہے جو 60 ہزار سال پرانے ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق نیویارک پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ یہ دریافت قدیم زمانے میں شکار کی تکنیکوں کی نشاندہی کرتی ہے ۔ جنوبی افریقہ اور سویڈن کے سائنسدانوں کی ٹیم کے مطابق پتھر کے زمانے کے تیروں کی نوکوں پر جنوبی افریقی پودے جفبول کے زہر کے آثار ملے ہیں جو دنیا میں دریافت ہونے والا تیروں کا قدیم ترین معلوم زہر ہے ۔محققین نے کہا کہ یہ دریافت ظاہر کرتی ہے کہ 60 ہزار سال قبل جنوبی افریقہ کے باشندوں نے زہریلے مواد اور شکار میں ان کے استعمال کے بارے میں جدید معلومات حاصل کر لی تھیں۔ سائنسدانوں نے یہ دریافت کوازولو ناٹل میں امہلاتوزانا چٹانی پناہ گاہ سے ملنے والے تیروں کی نوکوں پر کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں