بالی ووڈ میں خواتین کیلئے ایکسپائری ڈیٹ مقرر کر دی جاتی ہے :مونا سنگھ

بالی ووڈ میں خواتین کیلئے ایکسپائری  ڈیٹ مقرر کر دی جاتی ہے :مونا سنگھ

ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ مونا سنگھ نے بالی ووڈ میں عمر کی بنیاد پر امتیاز سے متعلق کھل کر بات کی ہے ۔44 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی سکرین پر اپنی عمر کو مسئلہ نہیں بنایا ۔

مونا سنگھ نے اعتراف کیا کہ انڈسٹری میں خواتین کو عمر بڑھنے کے ساتھ معیاری کردار کم ملتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے صرف بالی ووڈ میں ہی خواتین کیلئے ایکسپائری ڈیٹ مقرر کر دی جاتی ہے ، جبکہ مرد اداکار 60 برس کی عمر میں بھی رومانوی کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔ا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں