شاہد کپور کی بالی ووڈ میں مصنوعی مارکیٹنگ پر تنقید
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے بالی ووڈ میں مصنوعی مارکیٹنگ پر تنقیدکی ہے ۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک فنکار جو ناظرین سے پرخلوص اور سچے ردِعمل کا خواہش مند ہو، وہ دراصل مصنوعی مارکیٹنگ کے تصور سے ہم آہنگ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی بناوٹی پی آر سائیکل پر یقین نہیں رکھتے اور یہ بھی کہا کہ اگرچہ مارکیٹنگ سب کیلئے ضروری ہے ، لیکن یہ سوچنا پڑتا ہے کہ اس کی کتنی حد درست ہے اور کتنی غلط،فن خاص ہوتا ہے لیکن جب اس پاکیزگی میں خلل پڑنے لگتا ہے تو پھر وہ احساس ویسا نہیں رہتا۔