گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی بولی ووڈ میں انٹری، پہلی فلم سائن کر لی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی ووڈ مشہور اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے بالآخر فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سنیتا آہوجا نے اپنی پہلی بولی ووڈ فلم سائن کر لی ، جو بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے ۔
اس فلم کی پروڈیوسر فلم ساز ایکتا کپور ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم کا نام تاحال تجویز نہیں کیا گیا ہے ، تاہم اس میں سنیتا آہوجا کو ایک اہم اور مضبوط کردار میں دیکھا جائے گا۔58 سالہ سنیتا تقریباً 20 دن کی شوٹنگ کریں گی، جبکہ فلم کی دیگر تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے ۔