امریکی ریپر کانیے ویسٹ کی اہلیہ نے برہنہ تصاویر پر خاموشی توڑ دی
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریپر کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری نے برہنہ فیشن سے متعلق دعوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ برہنہ انداز میں نظر آنے کا فیصلہ میرا اپنا ہوتا ہے ۔
البتہ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ اپنے لباس کے حوالے سے 48 سالہ ریپر کانیے ویسٹ سے رائے ضرور لیتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اور میرے شوہر مل کر میرے لباس پر کام کرتے ہیں، یہ ایک مشترکہ تخلیقی عمل ہوتا ہے ، ایسا کبھی نہیں تھا کہ مجھے کچھ کرنے کا حکم دیا گیا ہو۔