مستقبل کی دلہنیں سونے کے زیورات میں سرمایہ کاری کریں: لائبہ خان
لاہور(شوبزڈیسک )حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ مستقبل کی دلہنوں کو مہنگے عروسی لباس پر غیر ضروری اخراجات کے بجائے سونے کے زیورات میں سرمایہ کاری کو ترجیح دینی چاہیے ۔
عروسی لباس عموماً صرف ایک بار پہنا جاتا ہے ، اس لیے لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بجائے اسے کرائے پر لینا زیادہ بہتر آپشن ہے ۔ ان کے مطابق شادی سے پہلے ذہنی طور پر تیار ہونا بے حد ضروری ہے ۔