مجھے غریب ہونے سے ڈر لگتا ہے : مریم نور

مجھے غریب ہونے  سے ڈر لگتا ہے : مریم نور

لاہور (شوبزڈیسک ) اداکارہ مریم نور نے کہا ہے کہ مجھے غریب ہونے سے ڈر لگتا ہے ۔ ایک ٹی وی پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو کس سے ڈر لگتا ہے ؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ ڈر غریب ہونے سے لگتا ہے ، پیسے کم ہوجائیں گے اس بات سے ڈرتی ہوں۔

 میں خود کو خوبصورت اور ذہین سمجھتی ہوں۔ اگر میں اداکارہ نہیں ہوتی تو وکیل ہوتی، مجھے پھولوں کی خوشبو بہت پسند ہے اور اگر کوئی کھانا بنا رہا ہو اس کی خوشبو آجائے تو وہ بھی بہت اچھی لگتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں